5 سال کے دوران کوکنگ آئل کی درآمدات میں 298 فیصد اضافہ

گذشتہ پانچ سال کے دوران کوکنگ آئل کی ملکی درآمدات میں 298 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور کوکنگ آئل کی درآمد میں ایک لاکھ 26 ہزار 156 میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خوردنی تیل اور اس کی مصنوعات تیار کرنے والی مقامی صنعت کی تنظیم ”پی ای او سی“ کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2013ءکے دوران کوکنگ آئل کی درآمدات 42 ہزار 346 میٹرک ٹن تھیں جو سال 2014ءمیں ایک لاکھ 2 ہزار 461 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں۔ اسی طرح سال 2015ءکے دوران کوکنگ آئل کی درآمدات کا حجم مزید اضافہ سے ایک لاکھ 55 ہزار 588 میٹرک ٹن جبکہ سال 2016ءکے دوران ایک لاکھ 56 ہزار 690 میٹرک ٹن اور سال 2017ءکے دوران ایک لاکھ 68 ہزار 502 میٹرک ٹن تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ سال کے دوران کوکنگ آئل کی ملکی درآمدات میں 297.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کا بنیادی سبب کوکنگ آئل کی طلب میں ہونے والا اضافہ ہے۔