فلسطینی صدر محمود عباس 20 فروری کو سلامتی کونسل سے خطاب کریں گے۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس 20 فروری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کریں گے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا اعلان گزشتہ روز سلامتیکونسل کے صدر نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر 20 فروری کو کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کریں گے اور مشرق وسطیٰ کے بارے میں ماہانہ عام اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جو اسرائیل فلسطین معاملے پر توجہ مبذول کرے گا۔فروری کے لیے سکیورٹی کونسل کے صدر، کویت کے سفیر منصور العطیبی نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں کونسل کے ارکان کے لیے بہت ہی اچھی بات ہوگی کہ صدر سے ملاقات ہو اور ا±نھیں سنا جائے۔اس ماہانہ اجلاس میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ امن عمل بریفنگ دیتے ہیں جبکہ فلسطینی اور اسرائیلی ایلچی اپنا اپنا موقف دیتے ہیں۔ العطیبی نے کہا کہ صدر محمودعباس کی شرکت کی تجویز سے کونسل کے کسی بھی رکن نے اختلاف نہیں کیا۔