شام سے داغے گئے راکٹ ترکی میں آگرے،4 افراد زخمی

دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے“ کی طرف سے شام سے ترک ضلع قلیس پرداغے گئے راکٹس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے شہر قلیس کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے دہشت گرد تنظیم ”پی کے کے“ کی جانب سے داغے گئے راکٹوں میں سے دو راکٹ ایک مکان اور ریستوراں پر آن گرے جس کے نتیجہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترک سکیورٹی فورسز نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔