رانا افضل نے بھی وزارت کا قلمدان پکڑتے ہی اجلاس میں آنا بند کردیا: اسد عمر

اسد عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ملک کی بدترین معیشت ، تقریبآ 5 سو ارب کے گردشی قرضے عوام سے نہ چھپائیں۔ جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے نزدیک پارلیمان کی کوئی وقعت نہیں۔ گزشتہ دوسال میں اسحق ڈار سٹینڈنگ کمیٹی فنانس کے ایک اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ مفتاح اور ہارون اختر کا بھی یہی وطیرہ ہے۔ رانا افضل نے بھی وزارت کا قلمدان پکڑتے ہی اجلاس میں آنا بند کردیا۔ میں ایک ماہ تک اجلاس میں ان کے متوقع لائحہ عمل اور مالی بحران کے حل کی منصوبہ بندی کا استفسار کرتا رہا لیکن جواب نا ملا ،،، اسکی وجہ مفتاح کے نزدیک پارلیمان کی بے وقعتی ہے یا ان کی کم علمی۔