روس میں ترک ٹماٹروں کی مانگ میں اضافہ

02 فروری 2018 (11:55)

روس میں ترکی کے ٹماٹروں کی بڑھتی ہو مانگ کے بعد 5 مزید روسی کمپنیوں نے محکمہ تحفظ نباتات کے توسط سے ترک وزارت زراعت کی زیر ضمانت ٹماٹروں کی درآمد کا فیصلہ کیاہے ۔ روس کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کی 5 کمپنیوں کی جانب سے روسی محکمہ تحفظ نباتات کے توسط سے ترک وزارت زراعت کی زیر ضمانت ٹماٹروں کی درآمد پر عمل درآمد کا سلسلہ جمعہ کو شروع ہوا۔ واضح رہے کہ روسی ماہرین نے گزشتہ سال ٹماٹر درآمد کرنے والے متعلقہ کمپنیوں کا مکمل مشاہدہ کیا تھا جس کے بعد انہیں مزید ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ترکی سے ٹماٹروں کی درآمد کے بعد ملکی طلب کو پورا کیا جا سکے گا۔