رپورٹ کسی اور نے بنائی ہے، ملک کے جب بھی حالات بدل رہے ہوتے ہیں وزیراعظم نااہل ہو جاتا ہے: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ پانامہ پر قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنیتی کی بنیادپردی گئی یا پھر کسی پریشر میں،، واجد ضیا نے تو بس جے آئی ٹی رپورٹ پربس دستخط کیے ،، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پورے ملک میں افرا تفری پھیلی،، واجد ضیاء کو اللّه ہی معاف کرے،،ملک کے جب بھی حالات بدل رہے ہوتے ہیں وزیراعظم نااہل ہو جاتا ہے،
طلال چوہدری کو سپریم کورٹ کے نوٹس پر کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ ہرگھرمیں احساسات پائے جاتے ہیں اب 22 کروڑعوام کو نوٹس دینا پڑیگا،، عدلیہ بحال ہو گئی تھی لیکن آگے کام نہ چل سکا،، احترام کرنا نہیں احترام کرانا بھی ضروری ہے،،