انتقامی عدالت کو نواز شریف کے خلاف گواہ نہیں مل رہے،عوام نے منصوبہ سازوں کے پلان فیل کردیے، مریم نواز
گوجرانوالہ میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ، یہ کیسی نااہلی ہے کہ انتقامی عدالت کو نوازشریف کیخلاف گواہ نہیں مل رہے،وہ سوچ رہے تھے نوازشریف گھر بیٹھ جائے گا ، ن لیگ ٹوٹ جائے گی،، سینیٹ اور 2018 کے انتخابات نہیں ہوں گے، منصوبہ سازوں نے کچھ اور سوچا تھا لیکن عوام نے تمام پلان فیل کردیے ,مریم نواز نے کہا کہ ،، نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ساتھیوں کو توڑ نہ سکے تو توہین عدالت نوٹسز کا سلسلہ شروع کردیا، توہین عدالت میں نہال ہاشمی کو سزا دیتے ہیں،، مشرف نے چیف جسٹس کو بالوں سے گھسیٹا،، کیا کسی میں ہمت ہے مشرف کو عدالت میں بلائے، انہوں نے کہا کہ جب انصاف کا ترازو لاڈلے کی طرف جھکا ہوگا تو لوگ سوال پوچھیں گے، عمران خان نے عدالت کو گالیاں دیں کیا کوئی اس کو پانچ سال کیلئے نااہل کرے گا,مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف 4 سال میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی بناگیا، ، مخالف ابھی ایم او یو کو رو رہے ہیں، انہوں نے کارکنوں سے وعدہ لیا کہ وہ ناانصافی کو کبھی قبول نہیں کریںگے، اور منتخب وزیراعظم کی توہین کا بدلہ 2018کے الیکشن میں لیں گے