ضیاء الحق کا مارشل لاء نہ لگتا تو نواز شریف اور ان کے وزرا کونسلر تک منتخب نہ ہو سکتے، ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری

سابق وزیراعظم نواز شریف کے کراچی میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کا مارشل لاء نہ لگتا تو نواز شریف اور ان کے وزرا کونسلر تک منتخب نہ ہو سکتے، آصف سعید کھوسہ پرویز مشرف کا ٹرائل کریں تو بہت بڑے جج ہیں،،لیکن پاناما کا فیصلہ دیں تو متنازعہ جج، نواز شریف کے قول و فعل میں تضاد ہے، انہوں نے اپنا اور اپنے خاندان کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے، فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے تیس سالہ حکومت میں کوئی کام نہیں کیا وہ تاریخ تو سناتے ہیں لیکن ضیاء الحق کا ذکر گول کر جاتے ہیں، نواز شریف کے حق میں مارشل لاء لگے تو حلال ہوتا ہے، لیکن جو مارشل لاء ان کے خلاف لگے وہ حرام ہے، ان کا بس چلے تو وہ خود کو بادشاہ قرار دے دیں، ان کی سیاست کا اختتام ہو چکا ہے، شریف خاندان اور نون لیگ اب ماضی کا حصہ بن چکی عوام کو نواز شریف کی باتوں سے کوئی دلچسپی نہیں