نہال کے بعد طلال اور دانیال کی باری آگئی، سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لے لیا

سینیٹر نہال ہاشمی کے بعد مسلم لیگ نواز کے دیگر رہنماوں کی عدلیہ مخالف تقاریر پر سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا،، طلال چودھری کے بعد دانیال عزیز کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا،عدالت نے وزیر مملکت برائے نجکاری کو سات فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس نے طلال چودھری توہین عدالت از خود نوٹس کیس کی سماعت کے لئے بینج بھی تشکیل دے دیا ہے،وزیرمملکت کو نوٹس جاری کردیاگیا۔تین رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس اعجازافضل کریں گے، بنچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں، تین رکنی بنچ توہین عدالت کیس کی سماعت چھ فروری کو کرے گا