توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے لیگی رہنما نہال ہاشمی کی طبیعت نا ساز ہو گئی
سپریم کورٹ کی جانب سے مسلم لیگ کے رہنما نہال ہاشمی کو گزشتہ روز ایک ماہ قید اور پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ سے گرفتار کر کہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔جیل حکام کے مطابق گزشتہ رات نہال ہاشمی کی طبیعت نا ساز ہو گئی تھی اور دل کی تکلیف کے با عث انھیں جیل ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق نہال ہاشمی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور تمام ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں ۔تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے نہا ل ہاشمی کو دو ہفتوں کیلئے مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ نہال ہاشمی کی جیل ہسپتال منتقلی کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر ان کی عیادت کیلئے بھی پہنچے ،دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر نہال ہاشمی کو سینیٹ کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا،
سینیٹ انتخابات سے قبل نہال ہاشمی کی نشست پر ضمنی الیکشن کرایا جائے گا