ایک جج نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے اڈیالہ جیل میں جگہ خالی ہے، عدلیہ دوسروں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھے ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف
کراچی کے مقامی ہوٹل میں بنگالی کمیونٹی اور وکلا کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ،، بنگالی کمیونٹی کے شناختی کارڈز کا مسئلہ سیاست سے بڑھ کر انسانیت کا مسئلہ ہے ،،شناختی کارڈ نہ ہونے کی بنا پر کیا مسائل ہوسکتے ہیں یہ میں سمجھتا ہوں ،، اگر مسلم لیگ ن الیکشن میں کامیاب ہوتی ہے تو سب سے پہلا کام یہی کیا جائے گا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وکلا انصاف کا محور ہوتے ہیں ،، علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر دینے والے قائداعظم محمد علی جناح بھی وکیل تھے ،، انہوں نے کہا کہ کیا پارلیمینٹ کے اختیار کیلئے عدلیہ سے مشورہ ضروری ہوگا، عدلیہ دوسروں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھے ، میرے لئے گاڈ فادر اور سسلین مافیا کے الفاظ استعمال کیے گئے، ایک جج نے کہا کہ وزیراعظم کیلئے اڈیالہ جیل میں جگہ خالی ہے،استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے یاسین آزاد کا کہنا تھا کہ جو لوگ پارلیمینٹ کا حصہ بننے کی کوشش کرتے ہیں وہی پارلیمینٹ پر لعنت بھیجتے ہیں، اس آدمی کو منتخب کیسے کیا جاسکتا ہے جو اپنے ہی ادارے پر لعنت بھیجتا ہو، استقبالیہ کے موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر، خواجہ سعد رفیق، مشاہد اللہ خان، پرویز رشید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چالیس وکلا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا