تحریک انصاف نے خواجہ آصف نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کورگروپ کا عمران خان کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں خواجہ آصف نااہلی کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا گیا۔عثمان ڈارکیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دیں گے۔اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے حکمت عملی اورٹکٹوں کی تقسیم پربھی مشاورت کی گئی۔کورگروپ نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی خبروں پرتشویش کا اظہارکیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ،سندھ اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ کررہی ہے,الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے۔تحریک انصاف الیکشن کمیشن کوخط لکھ کرسینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرے گی۔اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ توہین عدالت کے مرتکب لیگی رہنما صرف قربانی کے بکرے ہیں،نوازشریف اورمریم نواز روزعدالتوں کوتنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔نوازشریف اورمریم نوازتوہین عدالت کے ماسٹرمائنڈ ہیں