ملکی تر قی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی اور رابطوں کا فروغ ہونا ضروری ہے.اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے جمعہ کے روز سپیکر ہاس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے مابین رابطوں سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی اور رابطوں کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے چھوٹے صوبوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ان کی احساسِ محرومی کے خاتمے کے لیے وفاق کو کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ احساس محرومی کے خاتمے سے چھوٹے صوبے ملک کی تعمیر و ترقی میں بہتر انداز میں کردار ادا کر سکیں گے ۔سپیکر نے عوام کو درپیش صحت کے مسائل کو حل کرنے ، تعلیم کے میعار کوبہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے ، نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی ،بے روز گاری، ناخواندگی ،پانی کی قلت اور کرپشن جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کے لیے قومی یک جہتی اور اتفا ق رائے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مو ثر قا نو ن سا زی کے لیے ایو ا ن کے ما حول کا پر امن ہو نا ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایو ان میں مو جو د تما م پا رلیما نی رہنما ں کو کر دار ادا کر نا ہو گا۔وزیر برائے بین الصوبا ئی را بطہ ڈ اکٹر فہمید ہ مر زا نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے احساس محرومی کو ختم کرنا انکی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ صوبا ئی حکو متوں سے را بطے میں ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ صحت ، سیاحت ، تعلیم اور کھیلوں کا فروغ میں مو جو دہ حکو مت ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور بہت جلد ان شعبوں میں مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی ۔ انہو ں نے ایوان کی کاروائی کو پر امن ما حول میں چلانے کے لیے سپیکر کو اپنے مکمل تعا ون کا یقین دلا تے ہو ئے کہاکہ وہ اپنے سابقہ تجر با ت کی روشنی میں ہر ممکمن کردار ادا کرتی رہیں گی.