دبئی کا ایئر پورٹ مسلسل پانچویں سال دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار

دبئی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے ہدف پورا نہ ہونے کے باوجود مسلسل دنیا کا پانچواں مصروف ترین ہوائی اڈہ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔دبئی ایئر پورٹ کو2014 میں پہلی بار دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار دیا گیا تو اس نے اس اہم ترین اعزاز پر قبضہ ہی جمالیا اور اب پانچویں بار بھی وہی اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ دبئی سے پہلے مصروف ترین ایئر پورٹ کا اعزاز لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے پاس تھا.ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2018 میں ان کے ٹارگٹ کے مطابق مسافروں نے دبئی ایئر پورٹ کو استعمال نہیں کیا لیکن پھر بھی 90 کروڑ افراد کی آمد نے اسے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ بنادیا ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے 2018 میں 90 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کی توقع کی جارہی تھی ۔ خیال رہے کہ 2017 میں دبئی ایئر پورٹ کو 89 کروڑ 20 لاکھ لوگوں نے سفر کیلئے استعمال کیا تھا۔ دبئی ایئر پورٹ کو سفر کیلئے سب سے زیادہ بھارتیوں نے استعمال کیا جبکہ دوسرے نمبر پر سعودی عرب رہا.