فلسطینیوں 45 ہفتے بھی رٹرن مارچ جاری ہے

ہر ہفتے کی طرح پینتالیسویں جمعے کو بھی ہزاروں فلسطینیوں نے جمعے کے نماز کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج شروع کیا۔ رام اللہ، غزہ اور دیگر علاقوں میں ہزاروں افراد نے احتجاج میں شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ شام کو ہزاروں فلسطینی غزہ اسرائیل سرحد پر جمع ہوئے اور غزہ بدر کیے گئے آٹھ لاکھ فلسطینیوں کو واپس آنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہودی نشانہ بنازوں نے فائرنگ کرکے متعدد فلسطینیوں کو زخمی کیا۔ جبکہ ڈرونز کے ذریعے شیلنگ کر کے سیکڑوں مطاہرین کو متاثر کیا۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج چار بلڈوزرز لے کر الخلیل کے علاقے میں پہنچی اور فلسطینیوں کے زیتونوں کے باغات کاٹکر سیکڑوں ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا