میکسیکو میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں
میکسیکوسٹی اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری دفاتر سے باہر نکل آئے اور علاقے میں خوف وہراس ہے۔ غیر ملکی خبر ررساں ادارے کے مطابق زلزلہ کوہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.6 تھی تاہم کوئی جانی یا مانی نقصانات کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ زلزے کا مرکز میکسیکو شہر تپاچولا تھا اور گہرائی 40 میل تھی، مقامی اسکول کی دیوار پر زلزلے کے باعث دراڑیں پڑی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم معمول کے مطابق دفتر میں کام کررہے تھے کہ اچانک زمین لرزنے لگی اور ہم جان بچانے کی خاطر فوراً باہر بھاگے۔