کراچی: پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

پولیس کی کراچی کو مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران مقابلے کا بھی سامنا ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے منشیات فروش سے گٹکا، ماوا اور چھالیہ برآمد کرلیا۔ گڈاپ سٹی پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم سے ایک کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کی گئی، سائٹ سپرہائی وے پولیس نے تین جرائم پیشہ ملزمان سے آٹے کے بورے میں بند بھاری منشیات برآمد کی۔ سپرمارکیٹ لیاقت آباد پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش، اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ، منشیات، چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ دوسری جانب فرئیرپولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار کرکے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی۔