سرگودھا میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 91 میں ضمنی الیکشن آج ہونگے۔
سرگودھا میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 91 میں ضمنی الیکشن آج ہونگے۔ بیس پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل شروع ہوگا۔تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے91 میں ضمنی الیکشن آج ہونگے۔ بیس پولنگ اسٹیشنزپر صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔امن وامان کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے جن میں پولیس،رینجرز اور ایلیٹ فورس کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ آرمی کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔ حلقہ این اے اکیانوے کے انیس دیہات میں ری پولنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت علاقہ میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے،اسلحہ کی نمائش ،اسلحہ لے کر چلنے اور لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے