نیب نے گزشتہ تیرہ ماہ کے دوران بدعنوان عناصرسے298ارب روپے وصول کئے
قومی احتساب بیورو نے گزشتہ تیرہ ماہ کے دوران بدعنوان عناصرسے298ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں۔ادارے کی پریس ریلیز کے مطابق بدعنوانی کاخاتمہ اب قوم کی آوازبن گیاہے۔پریس ریلیزمیں کہاگیاہے کہ نیب نے اپنے علاقائی دفاترمیں شکایات سیل قائم کئے ہیں جبکہ تاجروں کی شکایات سننے کے لئے ایک علیحدہ سیل بھی قائم کیاگیاہے۔