مشترکہ حریت قیادت کی کل وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل

مقبوضہ کشمیرمیں سیدعلی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اورمحمدیاسین ملک پرمشتمل مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورے کے خلاف احتجاج کے لئے کل (اتوار) وادی میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ اس سے پہلے کل بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ میں مزید دونوجوان شہید کردیئے۔ان نوجوانوں کو ضلع Drabgam کے بابامحلہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے آج جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بھارتی قابض فوج گزشتہ ماہ کے دوران اٹھارہ کشمیریوں کوشہیدکیا۔