کیچ: بلوچستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ ضلع کیچ میں پیش آیا جہاں نامعوم افراد نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زمران کے پہاڑی علاقوں میں لاشوں کی اطلاع ملی جس پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مارے جانے والے افراد منشیات ڈیلر ہیں، جنہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ لیویز کے مطابق اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں، تحقیقات کے بعد واقعے کی اصل واجہ معلوم ہوسکے گی۔