ملتان: سعودی عرب جانے والا مسافر گرفتار، 720 گرام آئس ہیروئن برآمد
یہ کارروائی ملتان ایئرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف کی جانب سے کی گئی، مسافر نجی ایئرلائن کے ذریعے منشیات اسمگل کررہا تھا۔ ملزم عدنان نجی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ جارہا تھا، منشیات سوٹ کیس کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کررہے ہیں جلد حقائق سامنے آئیں گے۔ گرفتار ملزم کا تعلق کسی گروہ سے ہے یا نہیں اس سے متعلق بھی تحقیق کی جارہی ہے۔