حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کے لئے پُرعزم ہے:غلام سرورخان
پٹرولیم کے وزیرغلام سرورخان نے کہاہے کہ حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کے لئے پُرعزم ہے اوروہ ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کردے گی۔انہوں نے اسلام آباد میں اوجی ڈی سی ایل کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درپیش تمام مسائل حل کرلئے جائیں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ان کی جماعت نے ہمیشہ محنت کش طبقے کی حمایت اوراس کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اورانہیں ان کے بنیادی حقوق فراہم کرناہمارافر ض ہے۔