دو ہزار انیس جشن بہار ایونینگ گالا میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال
چین کے جشن بہار کی مناسبت سے چین کے قومی ٹیلی ویژن کے زیر اہتمام ایونینگ گالا گزشتہ تیس سال سےتسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے جو جشن بہار کی ایک لازمی روایت بھی بن چکا ہے۔ ہرسال کے ایونینگ گالا میں لوگ نہ صرف رنگا رنگ پروگرامز سے لطف انداز ہو تے ہیں بلکہ ان میں نئی ٹیکنالوجی کا بھی بھر پور استعمال کیا جاتاہے۔دو ہزار انیس ایونینگ گالا چائنا میڈیا گروپ کی تشکیل کے بعد پہلا گالا ہے جس میں فور کے ،فا ئیو پوائنٹ ون چینل سراؤنڈ ساونڈ ، اورفائیو جی سمیت دیگر نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ اطالاعات کے مطابق دو ہزار انیس جشن بہار ایونینگ گالا میں وی آر،اے آر اور اے آئی سمیت دیگر شعبوں میں بھی جدت کاری کا استعمال کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ویڈیوزاور فوٹوگرافی کے لیےڈرونز سمیت دیگر جدید آلات بھی استعمال کیے جائیں گے۔