حکومت بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے لئے پُرعزم ہے,شیخ رشیداحمد

ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ حکومت بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے لئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ حکومت نے ریلوے کے محکمے میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ سعودی عرب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔