بھارت کیساتھ تجارت : پہلے کشمیر سے نکلنے کا کہا جائے , سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت ،بھارت کیساتھ تجارت سے پہلے کشمیر سے نکلنے کی شرط رکھے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے باعث بستیاں برباد اور قبرستان آباد ہو رہے ہیں ،قائداعظم، علامہ اقبال، مولانا مودودی کے بعد بھٹو نے بھی کشمیر پر بات کی لیکن ہمارے حکمران اب گونگے بہرے ہو چکے ہیں ظلم یہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک کشمیر کمیٹی کا چیئر مین ہی نامزد نہیں کیا۔ الحمرا میں کشمیریوں سے یکجہتی اور دنیا کو بھارتی فوج کے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے گئے مظالم کی دو روزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں روس کی طرح ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا ہے ایمان کا اسلحہ دنیا کے کسی بھی اسلحے سے افضل ہے ۔کشمیر کے لیے ایک نائب وزیر خارجہ کا عہدہ بنایا جائے ۔