تبدیلی آ چکی ہے، ترقی وخوشحالی کے حقیقی منصوبے آگے بڑھائیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں، تبدیلی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوارمیں قومی وسائل نمائشی منصوبوں پرضائع کیے گئے، موجودہ حکومت نے مختصرعرصے میں عام آدمی کی فلاح کےعملی اقدامات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تبدیلی آ چکی ہے،ترقی وخوشحالی کےحقیقی منصوبےآگےبڑھائیں گے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل کی جابب بڑھ ر ہا ہے۔