پنجاب میں آئندہ موسم بہار میں10 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جائینگے
پارکس اینڈ ہارٹیکلر اتھارٹی کے زیراہتمام آئندہ دوماہ کے دوران پنجاب میں آئندہ موسم بہار میں دس لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جائینگے
پارکس اینڈ ہارٹیکلر اتھارٹی کے زیراہتمام آئندہ دوماہ کے دوران پنجاب میں آئندہ موسم بہار میں دس لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جائینگے۔اس بات کا فیصلہ ہاوسنگ وشہری ترقی کے صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید کے زیرصدارت ایک اجلاس میں کیاگیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام شہروں کو خوبصورت بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پارک تیار کرنے اور انھیں خوبصورت بنانے اورشاہراہوں کے ساتھ گرین بیلٹ کی بحالی کیلئے قابل عمل تجاویز کوحتمی شکل دی جائے۔