سعودی عرب : بدعنوانی کے الزامات قبول کرنے والووں سے پلی بارگین کے تحت 4کھرب ریال کی وصولی
سعودی ولی عہد اور انسداد بدعنوانی امور کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بدعنوانی کے ملزمان کی تمام فائلوں کا خلاصہ پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد بدعنوانی کمیٹی نے 381 افراد کو طلب کیا تھا۔ ان میں سے بعض صرف گواہی کیلئے بلائے گئے تھے۔ ملزمان میں سے 87افراد نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات تسلیم کرکے تصفیہ کرلیا۔56ملزمان کو رائج الوقت قانون کے مطابق تحقیقاتی کارروائی مکمل کرنے کیلئے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔ پبلک پراسیکیوٹر نے ان پر فوجداری کے دیگر مقدمات کی موجودگی کے باعث ان کے ساتھ تصفیہ مسترد کردیا۔ تصفیہ کے تحت 400ارب ریال سے زیادہ سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔ ان میں نقدی، غیر منقولہ جائدادیں، کمپنیاں ، کرنسی نوٹس وغیرہ شامل ہیں۔