پشاور ، ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور 2 بھائی قتل،1زخمی

پشاور میں گھریلو تنازعے پر نافرمان بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے باپ اور اپنے دو سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ حال ہی میں ضلع پشاور میں ضم ہونے والے سابق ایف آر پشاور کے علاقے آشو خیل میں پیش آیا، جہاں ملزم سجاد نے گھریلو تنازعے پر اپنے گھر میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم سجاد کا والد سکندر، اور اس کے دو بھائی ثاقب اور مشتاق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار سالہ عالم زیب زخمی ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں اور زخمی زیب عالم کو ہسپتا ل منتقل کیا جبکہ واقعے کے بعد ملزم سجاد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔