بھارتی جوڑے میں شادی کے کچھ منٹوں بعد طلاق ہوگئی۔
بھارتی کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے علاقے گوندل میں شادی کی تقریب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جب ایک معمولی سی بات پر دلہے نے دلہن کو طلاق دے دی۔ عینی شاہدین کے مطابق اختلافات کھانا کم پڑنے کی وجہ سےشروع ہوئے۔ دلہا دلہن ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد سب خوش تھے مگر جیسے ہی مہمانوں کے لیے کھانا کھولا گیا تو پنڈال میں لڑکی اور لڑکے والوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑے کی وجہ فرمائشی کھانا تھا جوکہ لڑکی والوں نے بارات میں بریانی، قورمے اور میٹھا پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر انہوں نے وعدہ خلافی کی جس پر لڑکے والے غصے میں آ گئے۔ جس پر دلہا کے والد نے رشتہ ختم کرنے کی دھمکی دی اور وکیل کو طلب کرلیا جس کے بعد چند ہی منٹوں کے دوران یہ شادی ختم ہوگئی۔ دلہن کے گھر والوں نے لڑکے اور اُس کے اہل خانہ کی طرف سے ملنے والے تمام تحائف بھی ہاتھوں ہاتھ واپس کردیے۔