کیوبا میں امکانا شہاب ثاقت گرا۔ امریکی محکمہ موسمیات
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ممکنہ طور پر کیوبا کے مغربی حصے میں جمعے کی شب ایک شہاب ثاقب گرا ہے۔ محکمے کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ریڈار سے موصول ہونے والے سگنلز میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ایک بج کر اکیس منٹ پر امکانا ایک شہابیہ وینالس نامی شہر کے قریب تقریبا چھبیس ہزار فٹ کی اونچائی پر دیکھا گیا۔ فی الحال اس شہابیے کے گرنے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔