افریقی ملک الجزائرمیں ایک ہی طریقے سے 10 لڑکیوں کی خودکشی

افریقی ملک الجزائر میں ایک ہی طریقے کے مطابق 10 لڑکیوں نے خود کشی کر کے اپنی جان لے لی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لڑکیوں میں خودکشی کے بڑھتے رحجان نے عوام میں سخت تشویش اور خوف کی کیفیت پیدا کی ہے۔ دوسری طرف بعض لوگوں کا خیال ہے کہ لڑکیوں کی خود کشی ایک آن لائن گیم ہوسکتی ہے جس میں کھیلتے ہوئے صارف کو ایک موقع پر خود کشی کرنا ہوتی ہے۔ممکنہ طور پر آن لائن گیم کی وجہ سے خود کشی کے باعث 10 لڑکیوں کا پھندے کے ساتھ جھول کر جان لینے کے واقعہ کے بعد پولیس نے وسیع پیمانے پر اس کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔الجزائر میں ایک ماہ میں 10 کم عمر لڑکیوں جن میں زیادہ تر کنواری تھیں نے رسی یا اپنے اسکارف کو پھندے کے طور پر استعمال کر کے اپنی زندگی ختم کر دی۔ام البواقی شہر میں لڑکیوں کے خود کشی کے دو واقعات رونما ہوئے۔ لڑکیوں نے اپنی چادروں کو خودکشی کے لیے استعمال کیا۔سماجی امور کے ماہرین نے کہا کہ حکومت کو لڑکیوں میں خودکشی کے بڑھتے رحجان کی تحقیقات کرنا ہوں گی۔ اگر ان کے پیچھے آن لائن گیم ہے تو وہ زیادہ تشویشناک امر ہے۔