عمران خان سے پاکستان نہیں چلتا تو کنٹینر پر چڑھے اور مینار پاکستان پر جاکر عوام سے معافی مانگیں.حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس حوالے سے عوام تشویش میں مبتلا ہے۔بے حس حکمرانوں کو کہوں گا اللہ سے ڈریں اور ان کا علاج کروائیں میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار نے پانچ ماہ میں دو آئی جیز کو چپڑاسیوں کی طرح تبدیل کردیا ۔نیازی صاحب خلیل کے گھرجائیں اور ان بچوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستان نہیں چلتا تو کنٹینر پر چڑھے اور مینار پاکستان پر جاکر عوام سے معافی مانگیں،قوم سے وعدہ کرتا ہوں تعمیری اپوزیشن کریں گے حکومت اپنے جھوٹ سے خود گر جائے گی ہم ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو بلایا صاف پانی میں اور گرفتار آشیانہ میں کرلیا اب عوام سے مزید جھوٹ بولنا بند کردیں، عمران خان نے شہباز شریف پر تین الزامات لگائے ایک ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لئے فی الفور جیوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکر ٹیریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ میاں نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اس حوالے سے عوام تشویش میں مبتلا ہے۔ نواز شریف کو اللہ تعالی نے تین مرتبہ وزیر اعظم بنایا، صحت سے آگے کچھ نہیں ہے بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا خاندان اور عوام کوان کی صحت کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات کی۔قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا آئیں جنوبی پنجاب کو صوبہ بناتے ہیں ہم کچھ نہیں مانگتے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور کو بھی صوبہ بنانا چاہتے ہیں تو وہاں کی عوام سے پوچھ لیں۔اگر ہم نے جنوبی پنجاب کو صوبہ نہ بنانا ہوتا تو دوہزار بارہ میں قرار داد لے کر نہ آتے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ترقیاتی بجٹ ساڑھے چھ سو ارب تھا اور تحریک انصاف کی حکومت نے ساڑھے چار سو ارب کا کٹ لگایا۔ عبدالحکیم موٹر وے منصوبے کو کھولنا گوارا نہیں کیا ملتان اور سکھر موٹروے مکمل ہوچکا ہے اس پر بھی کام نہیں ہورہا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اورنج لائن کو تحریک انصاف سفید ہاتھی کہتی تھی سپریم کورٹ نے اس کو تحفہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سو ارب سے لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی میٹرو منتقل کی جبکہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ملکی معیشت کے لئے مل کر کام کرتے ہیں لیکن جواب میں گالیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اب تک تین بجٹ پیش کئے جاچکے ہیں دو اعشاریہ چار کھرب کا قرضہ لے چکے ہیں۔ دو دن پہلے عمران خان نے تسلیم کیا کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ مہینے بعد حکومت کو ہوش آئی ہے کہ معیشت ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ساؤتھ پنجاب میں کوٹہ آٹھ فیصد تک لے کر گئے میں تحریک انصاف کی طرح جھوٹ نہیں بولوں گا، جنوبی پنجاب کو ہم نے بے انتہا منصوبے دیئیانہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تو شہباز شریف وہاں جاکر بیٹھ گئے عوام کے مسائل حل کرکے واپس آئے۔ عثمان بزدار نے پانچ ماہ میں دو آئی جیز کو چپڑاسیوں کی طرح تبدیل کردیا ایک فون کال پر آئی جی تبدیل کردیاجاتا ہے سانحہ ساہیوال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب جائے خلیل کے گھر کے حالات دیکھے ان بچوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ جیوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں ہیں اللہ سے ڈرے اس کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے فی الفور جیوڈیشل کمیشن بننا چاہیے انہوں نے کہا کہ خلیل کی فیملی کو جب تک انصاف نہیں ملے گا میں پیچھا نہیں چھوڑو گا۔ ہم تحریک انصاف کو ان کا وعدہ یاد دلارہے ہیں کہ آئے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائے ہم آپ کا ساتھ دیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان جعلی مینڈیٹ سے آئے ہیں ہم نے کالی پٹیاں پہن کر حلف لیا۔ نیازی صاحب عوام سے سچ بولا کریں ٹورزم ویزا پالیسی ہمارے دور میں ہوئی ایک سو چھبیس ممالک کے ایگری منٹ کا کریڈٹ بھی نیازی صاحب لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور: شہباز شریف کو بلایا صاف پانی میں اور گرفتار آشیانہ میں کرلیا اب عوام سے مزید جھوٹ بولنا بند کردیں۔ عمران خان نے شہباز شریف پر تین الزامات لگائے ایک ثبوت عدالت میں پیش نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کرتا ہوں تعمیری اپوزیشن کریں گے حکومت اپنے جھوٹ سے خود گر جائے گی ہم ان کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب پر آئینی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ ہم عمران نیاز کی گیڈڑ بھپکیوں سے نہیں ڈریں گے مشرف کی جیلیں بھی دیکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں بارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، نیازی صاحب پاکستانی قوم کا کیا قصور ہے کہ اس طرح ملک چلارہے ہیں۔
دیامیر بھاشاڈیم کی زمین بھئی ایک سو بائیس ارب روپے سے نواز شریف نے خریدی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے حج کے کرایوں میں تریسٹھ فیصد کا اضافہ کردیا بوڑھے لوگ اب حج سے دور ہوگئے۔ایک اور سوال کے جواب میں حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیروں کے بیان ایک دوسرے سے نہیں ملتے، بتائیں پانچ مہینے میں نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف کیا لے کر آئے این آر او علیمہ خان کو دیا گیاہے مجھے پتہ ہے آگے سے مجھے گالیاں دی جائے گی لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گاانہوں نے کہا کہ ہم چاہیں تو بڑا کچھ کرسکتے ہیں ہم چاہتے ہیں یہ شہید نہ بنے بھرپور طور پر اپوزیشن کریں گے۔
ن لیگ مشترکہ اپوزیشن کا حصہ ہے تمام اتحادی جماعتوں سے مل کر چلیں گیانہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کا ماحول خراب ہے شیخ رشید کو اللہ ہدایت دے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پرانے معالجوں سے ان کا علاج ہونا چاہیے