پاکستان کو اب ڈائریکشن ملی ، ہر ضرورت مند کو پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ مہیا کیا جائے گا
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں مقامی دوا ساز کمپنی کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی بھی تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اب ایک ڈائریکشن ملی ہے، یہاں کی مٹی بہت ذرخیز ہے، ہماری ناتجربہ کاری کے باعث غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن بدنیتی نہیں ہو گی ، ملک میں بین الاقوامی کمپنیوں کا منافع دنیا بھر سے زیادہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ضرورت مند کو پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ مہیا کیا جائے گا، سندر انڈسٹریز میں بجلی کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے پہلے انڈسٹری کو سپورٹ کرنا ہے،ملک میں جلد بزنس بڑھے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں کم کیں، بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں ہر حل کریں گے۔
وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی کے پی کے کی طرح عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری پاکستان چھوڑ کر بنگلا دیش چلی گئی ہے، ٹیکسٹائل کی طرح فارما انڈسٹری کے ساتھ برا سلوک نہیں کرنا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ فارما انڈسٹری کو ہم پاکستان میں ہی تمام سہولتیں فراہم کریں گے، اسلام آباد اور کراچی میں جلد بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریاں بنائیں گے۔