نواز شریف طبیعت بہتر ہونے پر واپس جیل جائینگے،فیاض الحسن چوہان
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے کہنے پر نوازشریف کو ہسپتا ل منتقل کیا جارہا ہے، طبیعت بہتر ہونے پر انہیں جیل واپس بھیج دیا جائے گا۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور میں ایرانی قونصل خانے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے نواز شریف کو سروسز ہسپتا ل شفٹ کرنے کا فیصلہ تین میڈیکل بورڈز کی روشنی میں کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف سے کوئی انتقام نہیں لیا جا رہا، ان کی فیملی کے ارکان کے ملنے اور ان کی پسند کا کھانا لے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔