لوئر اورکزئی، شدید بارشوں اور برفباری کے باعث مکان کا چھت گرنے سے دس سالہ بچی جاں بحق دو خواتین زخمی

لوئر اورکزئی میں شدید بارشوں اور برفباری کے باعث مکان کا چھت گرنے سے دس سالہ بچی جاں بحق دو خواتین زخمی ،زخمی اور مرنے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں دو زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں اس حوالے سے اورکزئی لیویز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کہ گزشتہ روز لوئر اورکزئی کے علاقہ انجانی میں عبدلجلیل نامی شخص کے گھر کے اندر ایک کمرے میں علی الصبح بچے اور خواتین محوہ خواب تھے کہ شدید بارشوں اور برفباری کی وجہ سے خستہ حال کمرے کا چھت ان پر آں گراں دو خواتین اور ایک بچی ملنے تلے دب گئے علاقے کے عوام نے اپنے مدد اپ کے تحت دو خواتین کوزخمی حالت میں باہر نکالا اور ایک بچی روبانہ بی بی عمر دس سال دختر عبدالجلیل کے لاش کو مردہ حالت میں نکالا گیا مرنے اور زخمی ہونے والوں کو انجانی بی ایچ یو منتقل کردیاگیا جہاں پر دو زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں جبکہ دس سالہ بچی کی موت سے پورا علاقہ غم میں ڈوبا ہواہے علاقہ عوام نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہیں ۔