اداکارہ مائرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی نے اداکارہ مائرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ماہرہ خان کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ایک بار پھر پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی ہے۔
میں اس سے بہت لطف اندوز ہوتی ہوں اور ہر سال پی ایس ایل کا انتظار کرتی ہوں۔اس سے قبل بھی مائرہ خان کو سال 2018کے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا۔
دوسری جانب پشاور زلمی نے صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ گل پانڑہ کو پی ایس ایل کے چوتھے سیزن کے لیے اپنا علاقائی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔گل پانڑہ خان نے پی ایس ایل سیزن ون میں پشاور زلمی کا ترانہ گایا تھا۔