کراچی :سانحہ 12 مئی، میئرکراچی وسیم اختر سمیت21 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد
انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس میں میئرکراچی وسیم اختر،عمیرصدیقی سمیت 21 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں سانحہ 12 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،میئرکراچی وسیم اختر،عمیرصدیقی اور دیگرعدالت پیش ہوئے،عدالت نے وسیم اختر سمیت 21 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کردی،تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا،مفرور ملزم عبدالزاہد کی گرفتاری کے بعد ترمیم شدہ فرد جرم عائد کی گئی۔عدالت نے ملزمان پر 4مقدمات میں فردجرم عائدکرتے ہوئے سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی،عدالت نے مفرور 17ملزمان کے پھرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔