پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ برداران کو آج 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیے گئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، معزز جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کریں گے۔ خواجہ برادارن کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ رکاوٹیں کھڑی کرکے عدالت آنے والے راستے عام شہریوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ 26 جنوری کو احتساب عدالت میں سماعت کے دوران نیب کی جانب سے خواجہ برادران کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔