سعودی خواتین کی کار کو خوفناک حادثہ
ریاض : تیز رفتار گاڑی گہرے گڑھے میں جاگری، گاڑی میں سوار تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں، حادثہ کی وجہ گڑھے کے گرد حفاظتی باڑ کا نہ ہونا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، خاتون ڈرائیور گڑھے کو نہ دیکھ سکی اور گاڑی بے قابو ہو کر الٹی گڑھے میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں موجود تین خواتین شدید زخمی ہو گئیں جنہپیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے بلدیہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ گڑھے کے گرد حفاظتی باڑ نہ ہونے کے سبب خاتون ڈرائیور سنگین حادثے کا شکار ہو گئی۔ شہری نے ٹو ئٹر پر حادثے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڑھے کے گرد حفاظتی باڑ نہ ہونے کے سبب خاتون ڈرائیور سنگین حادثے کا شکار ہوگئی۔