چین میں کروناوائرس کےساتھ برڈ فلوکا بھی وار
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کروناوائرس کے ساتھ ساتھ چین کے صوبے ہنان میں برڈ فلو کی وباء پھیل گئی ہے ۔ برڈ فلو شایویانگ شہر کے ایک پولٹری فارم میں پھیلا ہے جس کے بعد فارم میں 7,850 میں سے چار ہزار 500 مرغیاں ہلاک ہوگئیں ۔ پولٹری فارمز میں وائرس کے بعد 17،800 مرغیاں تلف کی گئیں ہیں ۔ چینی حکام نے صوبہ ہنان میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کی تصدیق کردی ۔ برڈ فلو پھیلنے کے بعد ہزاروں مرغیوں کو تلف کردیاگیا ہے جبکہ وباءکا انسانوں میں پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس ہفتے کے آغاز میں بھارت میں بھی حکام نے برڈ فلو کے وائرس پر قابو پانے کے لئے مرغیوں اور انڈوں کو تلف کیاتھا۔ اقوام متحدہ کےماہرین کے مطابق 2013 میں چین میں برڈ فلو پھیلنے سے 6.5 بلین امریکی ڈالر کا معاشی نقصان ہوا تھا۔ یادرہے کہ اس وقت چین میں کرونا وائرس مزید 45 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعدمجموعی طور پرچین میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 304تک جاپہنچی ہے جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد 13،000 سے تجاوز کرچکی ہے ۔ مہلک وائرس سے زیادہ تراموات چین کے صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں ۔60 ملین آبادی والے صوبے میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے ۔