کروناوائرس بےقابو، اموات کی تعداد 304 تک جاپہنچی
بیجنگ :چین میں کرونا وائرس مزید45 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعدمجموعی طور پرچین میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 304تک جاپہنچی ہے جبکہ متاثر ہونے والوں کی تعداد 13،000سے تجاوز کرچکی ہے۔ تفصیلات کےمطابق چین میں اس نئےوائرس کےمزید 45 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور 2509مزیدافراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔مہلک وائرس سے زیادہ تراموات چین کے صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں ۔ 60ملین آبادی والے صوبے میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہے ۔ چین کے شہرتیانجنگ میں تمام اسکول اور کاروباری مراکز آئندہ نوٹس تک بندکردیےگئے۔حکام کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں کروناوائرس کی صورتحال کےسبب لیا گیا ہے۔ چینی صدر نے ہسپتالوں کا کنٹرول فوج کے حوالے کردیاہے ۔تیزی سے پھیلتے وائرس نے دنیا بھر میں خوف اور تشویش کی فضا قائم کردی ہے ۔چینی حکام نے رشتہ ازدواج میں بندھنے والےشہریوں کوشادی کی تاریخیں ملتوی کرنےکی ہدایت کردی جبکہ مرنیوالوں کی آخری رسومات بھی چھوٹی سطح پر کی جائیں۔