کرہ ارض کے آبی حصے کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے
کرہ ارض کے آبی حصے کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد مرطوب زمین سے ہونے والے نقصانات کے خاتمے کےلئے اقدامات کو فروغ دینا ہے۔اس سال دن کا موضوع ہے‘‘ آبی حصے اور حیاتیاتی تنوع’’ اس موقع پر انسانوں اور ماحول کےلئے پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور پانی کی فراہمی اور سیلاب سے بچاو کےلئے ضروری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے پر توجہ دی جائے گی۔