کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ پاکستان پہنچ گئیں

کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں پیر سے کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ ممکن ہو سکیں گے،دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔دوسری جانب جناح ہسپتال کراچی کوعالمی ادارہ صحت کی جانب سے مخصوص حفاظتی سامان ملنا شروع ہوگیا جس کی تصدیق ڈائریکٹر جناح ہسپتا ل سیمی جمالی نے تصدیق کردی ۔ڈاکٹرسیمی جمالی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملنے والے سامان میں 12 فل سائز کے حفاظتی لباس، پچیس جراثیم کش مائع، پچاس فیس شیلڈ،پچاس فیس ماسک، پچاس فیس ماسک ایئرپرو سمیت 100 سرجیکل گلوزمیڈیم سائز شامل ہیں۔