لبنان میں نئی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری
لبنان میں ہزاروں شہریوں نے ہفتے کے روز دارالحکومت بیروت اور طرابلس شہر میں سڑکوں پر آ کر نئی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ مظاہرین نے حسان دیاب کی سربراہی میں تشکیل پانے والی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے باور کرایا کہ نئی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل نہیں۔گذشتہ ماہ شکیل پانے والی نئی حکومت ،،، کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے سیاسی جمود اور ملک بھر میں عوامی احتجاج کے بعد عمل میں آ سکی ہے۔ لبنان کو اس وقت غیر معمولی نوعیت کے اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔