عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کے لیے 11 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بورڈ کی سربراہی کریں گے۔ سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے قائم کیے گئے 11 رکنی پارلیمانی بورڈ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان،گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی سد عمر شامل ہیں ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وفاقی وزیر عامر کیانی بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ ہوں گے ۔بورڈ کی سربراہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بورڈ کریں گے