پولیس نے میرے بچوں کو مارا، میرے ساتھ زیادتی کی۔ شیخ رشید کا بیان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گرفتاری کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے میرے بچوں کو مارا، میرے ساتھ زیادتی کی۔ شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد تھانہ آبپارہ پہنچایا گیا ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، ان کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔اس کے علاوہ شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اور آٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے پولی کلینک اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔