شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس آج عدالت میں پیش کرے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید احمد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرے گی۔ شیخ رشید کی پیشی کے سلسلے میں ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق ایف ایٹ کچہری پہنچ گئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کو پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس عدالت سے شیخ رشید کا جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کرے گی۔ شیخ رشید کےخلاف 3 دفعات کے تحت تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔