عمران خان کی شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بڑی عوامی تحریک کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کا شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوائے زمانہ الیکشن نے ایک متعصّب اور منتقم نگران حکومت مقرر کی، ایسی متعصّب اور منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سے پہلے ہم پر کبھی مسلط نہ ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمیں ایک بڑی عوامی تحریک کی جانب دھکیلا جارہا ہے، ہمیں ایسے وقت میں ایک بڑی عوامی تحریک کی جانب دھکیلاجا رہا ہے،جب امپورٹڈ سرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے، سوال یہ ہےکہ آیا ان حالات میں پاکستان اس عوامی تحریک کا متحمل ہوسکتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد پولیس نے رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید سے اسلحہ برآمد ہوا اور وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے کہا کہ پولیس دو لائسنس یافتہ کلاشنکوفیں اور دو بلٹ پروف گاڑیاں لے گئی ہے۔
شیخ رشید کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتاہوں۔رسوائےزمانہ ECPکی مقررکردہ ایسی متعصّب+منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سےپہلےہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی۔سوال یہ ہےکہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کامتحمل ہوسکتاہےجس کیجانب ہمیں ایسےوقت میں دھکیلاجارہاہےجب امپورٹڈسرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے؟
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 1, 2023